2 ستمبر 2014 - 12:09
پاکستان میں دھرناجاری

پاکستان میں حکومت مخالفت دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں عوامی تحریک کے کارکنوں کا دھرنا بدستور جاری ہے اور کارکنوں نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب جانے والے راستوں پر رکھے ہوئے کم سے کم تین کنٹینرگرا دیئے ہيں۔
دوسری طرف حکومت کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کے انکار کے ساتھ ہی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے اور پارلیمنٹ لشکرکشی کے خلاف پوری طرح متحد ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ یہ احتجاج، دھرنااور نہ سیاسی اجتماع ہے بلکہ پاکستان کیخلاف بغاوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تباہی کا ایجنڈا لےکر آج آنےوالوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی ،یہ انقلابی نہیں گھس بیٹھیے اور دہشت گرد ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین اور تاریخی دور سے گزر رہا ہے۔
پاکستان کے وزیرداخلہ نے مظاہرین پر نہایت شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دھرنے میں عسکری جماعت کے ایک سوپچاس تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہيں۔

.......

/169